1 اگست 2020 - 14:08
امریکہ میں مقیم ایران مخالف دھشتگرد گروپ پر امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی کاری ضرب

امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے امریکہ میں مقیم ایک دہشت گرد گروپ پر کاری ضرب لگا دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران انٹلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں موجود ٹنڈر (TONDAR) نامی دھشتگرد گروپ جو ایران میں مختلف دھشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث رہا ہے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ٹنڈر دھشتگرد گروپ کے سرغنہ ’’جمشید شارمھند‘‘ کو امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔
اس دھشتگرد گروپ نے ۲۰۰۸ میں ایران کے شہر شیراز میں حسینیہ سید الشہداء میں ایک بم دھماکے کے ذریعے ۱۴ افراد کو شہید اور ۲۱۵ کو زخمی کیا تھا جبکہ شیراز کے ’سیوند‘ ڈیم میں بم دھماکہ، تہران میں کتابوں کی نمائش اور حرم امام خمینی (رہ) میں بھی دھشتگردانہ کاروائیاں کی تھیں۔
سی آئی اے اور موساد کا حمایت یافتہ دھشتگرد گروپ ٹنڈر کا اصلی سرغنہ امریکہ میں مقیم تھا اور اس کے خلاف بین الاقوامی فورس کے توسط سے ایران نے کاروائی کرنے کی کافی کوشش کی لیکن امریکہ نے اسے پناہ دے کر تاحال ایرانی انٹلیجنس کے ہاتھ لگنے سے محفوط رکھا۔

تاہم ایرانی انٹلیجنس امام زمانہ علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں کے ذریعے امریکہ میں اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲